داونگیرے،28؍اکتوبر(ایس او نیوز؍یواین آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر و کرناٹک کے سماجی بہبود کے سابق وزیر ڈاکٹر وائی ناگپا کا منگل کو یہاں ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔وہ 75سال کے تھے۔ پسماندگان میں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں۔ وہ پیشے سے ڈاکٹر تھے اور تقریباً 30سال قبل اپنے سیاسی سفر کا آغاز کرنے سے پہلے ضلع ہاویری میں ہنگال تعلقہ کے اکلیالور میں بطور ڈاکٹر کام کرتے تھے۔ انہوں نے ہری ہر میں واقع سرکاری اسپتال میں چیف میڈیکل افسر کے طور پر کام کیا تھا۔ وہ سال 1999,1989/اور2004 میں تین بار ہری ہر اسمبلی سے منتخب ہوئے تھے۔